ابنا: جرمنی کے شہر لنگریچ میں نامعلوم شدت پسند افراد نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ علاقے کے مسلمان رہنما نے اس مسجد پر حملے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا اس حملے کے نتیجے میں اس مسجد کو صرف مالی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں توقع ہے کہ پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی۔ انہوں نے مزید کہا اگر حکومت اس مسئلے پر توجہ نہ دے تو معاشرے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور شدت پسند افراد کو مساجد پر حملوں کی جرات پیدا ہو گی اور مسلمانوں کا حکومت پر اعتماد اٹھ جائے گا۔
.......
/169